ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

قبائلی اضلاع میں پہلاالیکشن : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل آج سے شروع

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہورہاہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائےگی۔

خیبرپختونخوا میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاعمل آج سے شروع ہوگا، کاغذات نامزدگی 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

نامزد امیدواروں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی جبکہ کاغذات نامزدگی سے متعلق اپیلیں 22 مئی تک دائر کی جاسکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائےگی، کاغذات کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 18 مئی ہے،
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہے۔

مزید پڑھیں : قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 2 جولائی کو ہوگی

امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے۔

خیال رہے ضم ہونے کے بعد یہ سابق فاٹا میں پہلا صوبائی الیکشن ہوگا، صوبائی اسمبلی کی سولہ نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری
کردیا گیا ہے، ان سولہ حلقوں میں پولنگ دوجولائی کو ہوگی جبکہ اس ضمن میں‌ریٹرننگ افسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کرےگا۔

خیبر پختونخواہ کے 16 حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور تقرر اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں