تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’’دل کہہ رہا ہے وبا جانے والی ہے‘‘

کراچی: سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا ہے کہ ان کا دل کہہ رہا ہے کہ اب معافی ملنے والی اور وبا جانے والی ہے۔

سابقہ اداکارہ نور بخاری عالمی وبا کورونا وائرس کے دنیا سے جانے کے لیے دعاگو ہیں، اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعائیہ پیغام لکھا۔

نور بخاری کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں مسجد نبوی میں بارش کا خوبصورت منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے لکھا کہ سنا ہے رحمت برسی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شہر میں، دل کہہ رہا ہے رحمت ہونے والی ہے، معافی ملنے والی ہے، وبا جانے والی ہے۔

نوربخاری نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ دل سے کہیں آمین اور توبہ کرکے شرمندہ ہوجائیں، معافی مانگیں، معافی مل جائے گی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ رحیم ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رحمت للعالمین، سرکار رحمت کیجیے، رحم کیجیے۔

یاد رہے کہ نوربخاری اس سے قبل کورونا میں مبتلا بھارتیوں کو بھی علاج کے طور پر سورۃ رحمن سننے کا مشورہ دے چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -