تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

نور مقدم کیس، حدیقہ کیانی بھی بول پڑیں

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے فیصلے میں تاخیر پر گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی بھی بول پڑیں۔

معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نور مقدم کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور دن اور ایک اور مرتبہ طاقت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، ثبوت اور مقتولہ پر الزام لگایا جارہا ہے۔

گلوکارہ نے ہیش ٹیگ نور مقدم کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نور مقدم کی کہانی نہیں بھولیں گے، ہم انصاف مانگتے ہیں اور مانگتے رہیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ اب تاخیر، بہانے اور پاگل پن بہت ہوگیا، اب نور کو انصاف مل جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو اسلام آباد کی تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا تھا۔

گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں کی گئی، پراسیکیوٹر رانا حسن عباس اور مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے جرح کے دوران بتایا کہ گرفتاری کے وقت مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی پینٹ پر نہ خون لگا ہوا تھا اور نہ ہی چاقو پر ظاہرجعفر کے فنگر پرنٹس تھے، تفتیش میں ہمسائیوں اور کسی چوکیدار کا بیان نہیں لیا اور نہ ہی گھر کے اردگرد کیمروں کی ریکارڈنگ لی گئی۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران مرکزی ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں غنودگی کی حالت میں زمین پر بیٹھا رہا، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی تھی۔

Comments

- Advertisement -