تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نور ظفر خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ نور ظفر خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ، اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصاویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

نور ظفر خان کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں مختلف رنگوں کے عروسی لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ میں پہنی جیولری ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

چند گھنٹے قبل شیئر کئے گئے برائیڈل فوٹو شوٹ کو اب تک ان کے ہزاروں چاہنے والے دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جس میں انہیں پیرس میں سفید ویسٹرن لباس میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’پتے‘ کی ایموجی بنائی جبکہ اداکارہ کی تصاویر میں چاروں جانب ہریالی نمایاں نظر آرہی ہے۔

نور ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نور ظفر اداکارہ سارہ علی خان کی چھوٹی بہن ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -