شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نور ظفر خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے وہ بھی اپنا معاوضہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے حساب سے بڑھاتی ہیں۔
اداکارہ نور ظفر خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں انہوں شوبز سمیت شادی اور دیگر معاملات کا اظہار خیال کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ سال میں ایک ہی ڈرامہ کرتی ہوں لیکن پلان نہیں ہوتا کہ ایک ہی ڈرامہ کرنا ہے بس کچھ ہوتا یوں ہے کہ اسکرپٹ سال میں ایک ہی پسند آتی ہے۔
میزبان نے پوچھا کہ اسکرپٹ میں ایسا کیا تلاش کرتی ہیں جو مل نہیں رہا، نور ظفر نے کہا کہ میں بس کوشش کرتی ہوں کہ جو کردار میں نے پہلے ادا کیا اس سے کچھ مختلف کروں۔
View this post on Instagram
میزبان نے کہا کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ اسکرپٹ آپ کے لیے آیا اور پسند بڑی بہن سارہ کو آگیا یا پھر اسکرپٹ سارہ خان کے لیے آیا اور اسکرپٹ آپ کو پسند آگیا۔
نور ظفر خان نے کہا کہ ’ایسا ضرور ہوا ہے ایک اسکرپٹ سارہ کے لیے آیا تھا تو انہوں نے کہا کہ یہ کہانی مجھ پر زیادہ سوٹ کرے گی تو مجھے کرنی چاہیے۔‘
معاوضے بڑھانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’جیسے جیسے ڈالر کے ریٹ بڑھتے جاتے ہیں میں پیسے بڑھاتی جاتی ہوں۔‘
View this post on Instagram
شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب پر نور ظفر خان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس شخص سے شادی کریں گی جو ان سے پیار کرے اور ان کا خیال رکھے، ان کے لیے مذکورہ شخص کے گلوکار یا اداکار ہونا معنی نہیں رکھتا۔
نور ظفر خان نے بتایا کہ ہالی ووڈ اداکار کیانو ریوز ان کے کرش ہیں، انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ صبا قمر کو قرار دیا اور بہترین اداکار کے لیے نعمان اعجاز، عدنان صدیقی کا نام لیا ۔