اشتہار

نور ظفر خان سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ساحل کے کنارے سفید لباس میں خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’سن رائز‘ کی ایموجی بنائی جبکہ اداکارہ کی تصاویر میں سورج بھی نمایاں نظر آرہا ہے۔

- Advertisement -

نور ظفر نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

نور ظفر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نور ظفر اداکارہ سارہ علی خان کی چھوٹی بہن ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں