تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نورا فتیحی نے اداکار کو ’تھپڑ‘ جڑ دیا

بھارتی فلم انڈسٹری ٹاپ ماڈل نورا فتیحی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار نے جھگڑے کے بعد تھپڑ مار دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین نژاد اداکارہ نورا فتیحی، اداکار ایوشمان کھُرانا، جیدیپ اہللواوٹ فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کی پروموشن کے لیے مزاحیہ پروگرام  میں بطور مہمان شریک ہوئے۔

شو کے میزبان نے اداکاروں سے مختلف سوالات کیے جس میں فلم کی شوٹنگ اور اس دوران پیش آئے واقعے سے متعلق بھی سوالات شامل تھے۔

جواب میں نورا نے انکشاف کیا کہ ’پہلی فلم کی شوٹنگ بنگلا دیش کے جنگلات میں تھی اسی دوران ایک ساتھی اداکار نے میرے ساتھ بدتمیزی کی جس پر میں نے اسے تھپڑ مار دیا تھا۔

یہ پڑھیں: بنگلادیشی حکومت نے نورا فتیحی کو ملک میں داخلے سے روک دیا

انہوں نے بتایا کہ ’میرے اس اقدام پر فلم کے ہیرو نے بھی مجھے تھپڑ مارا تھا پھر میں نے اسے دوبارہ مارا جواب میں وہ میرے بال کھینچنے لگا۔‘

ماڈل نے مزید کہا کہ ’ہم دونوں کا جھگڑا بڑھنے پر فلم کے ڈائریکٹر نے آکر بیچ بچاؤ کروایا تھا۔‘

واضح رہے کہ نورا فتیحی نے پہلی فلم ‘رور‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے فلم کی کاسٹ میں ابھینو شکلا، آرن چوہدری، سبراتا دتہ ودیگر شامل تھے۔

یاد رہے کہ نورا فتیحی فلموں میں آئٹم نمبرز کرتی ہیں انہوں نے ’شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا‘ سمیت دیگر فلموں کے آئٹم نمبر پر رقص کیا جبکہ وہ میوزک شو میں بطور جج بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -