اشتہار

شمالی کوریا کے جاسوس سیٹلائٹ سے جاپان میں کھلبلی

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا آنے والے دنوں میں دوسرا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شمالی کوریا نے جاپان کو مطلع کیا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں ایک فوجی سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پہلی کوشش میں ناکامی کے تین ماہ سے بھی کم وقت کے بعد دوسرا سیٹلائٹ لانچ کیا جائے گا۔ پہلا سیٹلائٹ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

جاپانی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا کہ پیانگ یانگ نے جاپان کو سیٹلائٹ لانچنگ کے منصوبے بارے میں مطلع کر دیا ہے جب کہ جاپان نے امریکہ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس کی منسوخی پر زور دینے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

جاپان کا کہنا ہے کہ ہم شمالی کوریا سے سختی سے تاکید کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور لانچ کرنے سے گریز کرے۔

جاپان کوسٹ گارڈ نے کہا کہ "سیٹیلائٹ راکٹ لانچ” 24 اور 31 اگست کے درمیان تین نامزد خطرے والے علاقوں میں لانچ ہو سکتا ہے جس میں زرد سمندر، مشرقی بحیرہ چین اور فلپائن کے لوزون جزیرے کے مشرق کے پانی شامل ہیں۔

جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا نے پہلے لانچ کردہ سیٹلائٹ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی جس میں جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کو بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی کے استعمال سے منع کیا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی ترقی اور خلائی لانچ کی صلاحیتوں کے درمیان اہم اوورلیپ ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں