تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

شمالی وزیرستان: فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک، جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں آپریشن کیا جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 34 سالہ لانس نائیک اسلام الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں جھڑپ 4 دہشت گرد

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ آج صبح دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں چار دہشت گرد ہالک ہوئے تھے۔ ہلاک دہشت گرد فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

Comments

- Advertisement -