تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کا مقدمہ درج، داوڑ اور علی وزیر سمیت 9 نامزد، دہشت گردی کی 10 دفعات شامل

پشاور: شمالی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملےکی ایف آئی آر درج کرلی گئی جس کی تفصیل سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان میران شاہ کے علاقے بویا میں واقع خارکمر چیک پوسٹ پر پی ٹی ایم کے رہنماؤں اور اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کی سربراہی میں شرپسند عناصر نے دھاوا بولا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شرپسندوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر حملوں میں ملوث افراد کو رہا کروانے کی کوشش کی تاہم اس دوران بدمزدگی ہوئی اور مظاہرین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔

فوج نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، مارے جانے والے افراد کا تعلق پی ٹی ایم سے بتایا جارہا ہے، اہلکاروں نے علی وزیر سمیت 8 اراکین کو گزشتہ روز ہی حراست میں لے لیا تھا جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، علی وزیر آٹھ روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا جس کی ایف آئی آر میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، علی وزیر سمیت 9 افراد کو نامزد کیا گیا۔ سرکاری مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں 302، 324 سمیت دہشت گردی کی 10 دفعات شامل کی گئیں اور متن میں بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ، علی وزیر نے ساتھیوں سمیت پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

دوسری جانب ایک روز قبل گرفتار ہونے والے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو آج بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 8 روزہ ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا۔ علاوہ ازیں خارکمرچیک پوسٹ پرحملے کے دوسرے نامزد ملزم محسن داوڑ کو مفرور قرار دیا جارہا ہے اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ مقامی آبادی میں انسانوں کو ڈھال بنا کر روپوش ہیں۔

Comments

- Advertisement -