تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ کی بطور سربراہ براڈ شیٹ کیس انکوائری کمیشن کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد : جسٹس (ر)عظمت سعیدشیخ کی بطور سربراہ براڈ شیٹ کیس انکوائری کمیشن کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ،نوٹی فکیشن میں ٹی اوآرز بھی لکھے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جسٹس (ر)عظمت سعید کی بطور سربراہ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، عظمت سعید شیخ کو انکوائری کمیشن ایکٹ 2017 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نےعظمت سعیدشیخ کی تعیناتی کانوٹی فکیشن جاری کیا ، نوٹی فکیشن میں ٹی اوآرزبھی لکھےگئے ہیں۔

یاد رہے جسٹس (ر) عظمت سعید کی سربراہی میں براڈ شیٹ کمیشن نے ٹی او آرز تیار کئے گئے تھے، جسٹس (ر) عظمت سعید براڈ شیٹ سمیت تین کمپنیوں سے معاہدوں کی انکوائری کریں گے، سال 2000 میں ٹرو وانزایل ایل سی، براڈ شیٹ، آئی اے آر سے معاہدوں کی جانچ ہوگی۔

ٹی او آر کے مطابق 2003 میں براڈ شیٹ، آئی اے آر سے معاہدوں کے منصوبوں کی چھان بین ہوگی، براڈ شیٹ اور آئی اے آر کو 2008 میں ادائیگیوں کی انکوائری ہوگی۔

ٹی او آر میں کہا گیا تھا کہ انکوائری کمیشن دیکھے گا کہ ادائیگی غیر قانونی تو نہیں، 2008 میں 15 لاکھ ڈالر کی غلط ادائیگی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگا۔

انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کو ادائیگیوں کی وجوہات اور اس کے اثرات کی نشاندہی کرے گا، کمیشن دیکھے گا کہ برطانوی عدالتوں میں کیس کس طرح لڑا گیا، کمیشن براڈ شیٹ معاملے میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا۔

مجوزہ ٹی او آر کے مطابق ماضی میں مصلحت یا سیاسی سمجھوتے پر بند کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، کمیشن کو تحقیقات کے لیے افسران، ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، کمیٹی میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، شیریں مزاری، بابر اعوان اور شہزاد اکبر شامل ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں موجود حقائق منظرعام پر لائے جائیں۔

Comments

- Advertisement -