تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے 7 جون بروز پیر سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری ‏کر دیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت تک ‏تعلیمی ادارے 7 جون سے کھل جائیں گے تمام نجی و سرکاری اسکول و کالج بھی پیر سے کھولے ‏جائیں گے۔

اساتذہ کو کل تعلیمی اداروں میں حاضری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اساتذہ خود کو 2 ہفتوں کے ‏دوران ویکسین لگوالیں، ہدایت پر عمل نہ کرنے والےاساتذہ کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ‏گی۔

Image

اس سے قبل وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ‏کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔

سعید غنی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ سندھ کرونا ٹاسک فورس نے کل 7 جون سے سندھ کے ‏تعلیمی اداروں کو نویں اور اوپر کی جماعتوں کیلئے سخت ایس او پیز اور پچاس فیصد حاضری کے ‏ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام عملے کو کورونا ویکسین لگوانی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -