جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اب کسی غدار کو ووٹ نہیں دینا ہے ، مصطفیٰ کمال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کراچی سمیت پورے پاکستان کو وطن پرست بنائیں گے ،آج کے بعد سے ملک کے غدار کو ووٹ نہیں دینا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی میں عوامی رابطہ مہم شروع کردی، کورنگی پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال ہوا، پی ایس پی کے کارکنوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور کبوتر بھی چھوڑے گئے۔

مصطفیٰ کمال نے ریلی سےخطاب میں کہا کہ کراچی کے لوگوں نے وطن دشمنوں کو مسترد کردیا ہے، مرنے اور مارنے والا دور ختم ہوگیا، فاروق ستار سمیت کوئی بھی متحدہ کے بانی کو پارٹی سے نہیں نکال سکتا،اب پارٹی وہی چلارہے ہیں،متحدہ کے مینڈیٹ سے بھی لاتعلقی ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

سابق میئر کا کہنا تھا اب کوئی کسی کو فرقے یا قوم کی بنیاد پر نہیں لڑا سکے گا، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ ظلم اور جبر کے خلاف آواز اٹھانے نکلے ہیں عوام ان کا ساتھ دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں