اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ہم ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے ان کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا اور انہیں پاکستان خصوصاً کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت بہت عزیز اور ان کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔ چینی شہریوں کی آمدورفت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن پاک چین دوستی کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہماری دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی، ہم ایسی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے سیکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور چینی قونصلیٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں