تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

’دل کی دھڑکن بند ہوگئی تھی‘ : 5 ماہ کے بچے کے ساتھ پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ

عصر حاضر میں ماں باپ اپنی مصروفیات کی وجہ سے بچوں پر نظر رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کرتے ہیں مگر حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ جس کی وجہ سے بچے کی جان جاسکتی تھی۔

والدین اپنے بچوں کی پرسکون نیند کے لیے انہیں علیحدہ بستر (بے بی کوٹ) میں لیٹاتے ہیں تاکہ وہ ساری رات آرام سے سو سکیں، بیشتر والدین بچوں کے پاس کھیلنے کے لیے کچھ چیزیں بھی رکھ دیتے ہیں تاکہ اگر اُس کی آنکھ کھل بھی جائے تو وہ کھیلتا رہے۔

والدین بچوں کے بستر دور کر کے اُن پر نظر رکھنے کے لیے بے بی مانیٹر استعمال کرتے ہیں۔

امریکی ریاست لوزینا کے علاقے  پریری ویل میں ایک ایسا ہی خوفناک  اور دہشت زدہ کردینے والا واقعہ پیش آیا، جس کا سامنے کرنے والی ماں کا دل تھوڑی دیر کے لیے بند ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: تھوڑی سی غفلت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہری کورٹینی اور کیل کو اس حادثے کے حوالے سے اُس وقت اطلاع ملی جب انہوں نے رات کے درمیانی پہر اپنے پانچ ماہ کے بچے کی رونے کی آواز سنیں۔

بچے کی آواز سُن کر ماں بھاگتی ہوئی بستر کے قریب آئی تو دیکھا وہ مصنوعی درخت ’اوآک ‘ کے کچرے تلے دبا ہوا ہے۔ والدین نے بچے کو اٹھا کر دیکھا، خوش قسمتی سے اُسے کوئی چوٹ لگی اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا۔

ماں نے بتایا کہ ’بچے کی آواز سُن کر میں بستر چھوڑ کر بھاگی اور وہاں جاکر جب منظر دیکھا تو میرے دل کی دھڑکن تھوڑی دیر کے لیے بند ہوگئی تھی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ABC News (@abcnews)

انہوں نے بتایا کہ ہم نے تسلی کے بعد بے بی مانیٹر میں اس واقعے کی ویڈیو دیکھی تو اُس میں بچے کے پیروں کے پاس رکھا ہوا درخت اُس پر گرتا ہوا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر بچوں کی شکلیں اچانک تبدیل، والدین خوف میں‌ مبتلا

خاتون نے دیگر والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کے بستر خود سے دور نہ کریں اور انہیں اپنی نظروں کے سامنے ہی رکھیں۔

Comments

- Advertisement -