جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

موٹاپا : سنگین بیماریوں کا بڑا سبب، کیسے محفوظ رہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

موٹاپا صحت کی خرابی کے ساتھ بے شمار بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے، جسم کا زیادہ وزنی یا موٹا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ جسم میں اضافی چربی جمع کررہے ہیں جو صحت کیلیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

دنیا بھر میں آج بروز 4 مارچ موٹاپے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، موٹاپا بے شمار خطرناک بیماریوں جیسے امراض قلب، ذیابیطس اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے،ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد لوگ موٹاپے کا شکار ہیں۔

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں باڈی بلڈنگ فزیکل ٹرینر طارق ظفر نے بہتر صحت کے حوالے سے ناظرین کو اپنے قیمتی مشوروں سے آگا ہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہر مرد و عورت کو 24 گھنٹے میں سے 40 منٹ صرف اور صرف اپنی صحت پر پوری توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور اپنی غذا اور ورزش کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔

طارق ظفر نے کہا کہ خواتین کو چاہیے کہ گھر میں کام کرنے والی ماسی کو نکال کر روز مرہ کے کام اپنے ہاتھوں سے کریں خود کو جسمانی طور پر مصروف رکھنے سے موٹاپے سمیت پہت کی سیہ بیماریوں سے محفوظ رہیں گی

موٹاپے کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لائی جائے صحت مند کھانے کے اصولوں پر عمل کر کے موٹاپے سے بچا جاسکتا ہے۔

کچھ سادہ اور آسان تبدیلیاں جو اپنانے سے آپ وزن کم کرنے اور موٹاپے کو روک سکتے ہیں کچھ یوں ہے۔ ہر روز کھانے میں سبزی اور پھل استعمال کریں ان میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور اس میں فائبر زیادہ ہوتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ صبح کی ورزش کو معمول بنالیں اگر وقت کی پابندی نہ ہوسکے تو دن میں کوئی بھی ایک وقت متعین کرلیں تاکہ جسم کو اضافی چربی سے محفوظ رکھا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں