ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے سرگودھا سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لاہور، کراچی اور سرگودھا سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں سے سرگودھا پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سرگودھا کے ایک شہری نے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور ان کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 80 پر جمع کرائے گئے کاغذات پر دستخط بھی جعلی کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 پر جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

اعتراض پر مبنی یہ درخواست مذکورہ حلقے کے ایک شہری کی جانب سے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو جمع کرائی گئی ہے جس میں بلاول بھٹو پر الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں