پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

باپ جنونی بن گیا، بچے پر وحشیانہ تشدد (ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: باپ اپنے بچوں کے لیے ایک شفقت بھرے سائبان کی مانند ہوتا ہے، لیکن شہر قائد میں ایک باپ کے سر پر جنون سوار ہو گیا تو اپنے 8 سالہ بچے پر وحشیانہ تشدد کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاکستان بازار میں 3 بچوں کے باپ اسماعیل نے نیند خراب کرنے کے جرم میں آٹھ سالہ بیٹے کو جنونیوں کی طرح تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

یہ افسوس ناک واقعہ اتوار کو صبح نو بجے کے قریب پیش آیا، اسماعیل کی اہلیہ جمیلہ نے واقعے کی موبائل ویڈیو بنا لی، بعد ازاں پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی۔

- Advertisement -

پولیس نے اسماعیل ولد ابراہیم کے خلاف چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

خاتون جمیلہ کی شکایت کے مطابق اورنگی ٹاؤن، غازی آباد سیکٹر کی کچی آبادی کے رہائشی اسماعیل نے صبح کے وقت شور مچا کر نیند میں مخل ہونے پر اپنے آٹھ سالہ بیٹے اسد پر وحشیانہ تشدد کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اسماعیل ان پر بھی تشدد کرتا ہے اور بیٹے اسد سمیت تینوں بچوں کو 11 سال سے روز تشدد کا نشانہ بناتا آ رہا ہے، جمیلہ کے مطابق شوہر نشے کا عادی اور ذہنی طور پر ڈسٹرب ہے۔

ایس پی اورنگی قیس خان کے مطابق شکایت کے بعد جب پولیس گھر پر پہنچی تو ظالم شخص گھر سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

ویڈیو میں بچے پر انسانیت سوز تشدد دیکھا جا سکتا ہے، باب اپنے سگے بیٹے اسد کو اٹھا کر پٹختا، گلا دباتا اور تھپڑ مارتا رہا، اس نے آٹھ سالہ بچے کو ہر طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کی آواز سے نیند خراب ہونے پر باپ نے 8 سالہ اسد پر بدترین تشدد کیا، خاتون نے شوہر کے تشدد کی ویڈیو بھی خود اپنے موبائل سے ریکارڈ کی، بیان میں انھوں نے کہا میرا شوہر اسماعیل اکثر اسد کو بہت زیادہ مارتا ہے، اور مجھے بھی اکثر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق 3 جولائی کو شوہر اسماعیل سو رہا تھا کہ اسد کے شور سے اس کی آنکھ کھل گئی، اس کے بعد وہ جنونی ہو کر بے قابو ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں