ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

گھر سے بیٹھ کر دفتر کا کام کیسے کیا جائے؟ پانچ مفید مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

کرونا وائرس کے تدارک کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے شہروں کو لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس کے پیش نظر مختلف کمپنیوں اور گروپس نے اپنے ملازمین کو دفتر آنے کے بجائے گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

گھر میں بیٹھ کر دفتر کا کام کرنا یقیناً مشکل مرحلہ ہے کیونکہ گھر کا ماحول بالکل علیحدہ اور کوئی خصوصی انتظام بھی نہیں ہوتا۔

دفتر میں کام کرنے والے ملازم کی جگہ مختص ہوتی ہے جہاں کمپیوٹر، دراز و دیگر سہولیات ہوتی ہیں مگر یہ سب کچھ گھر میں میسر نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

انتہائی ایمرجنسی کے علاوہ بھی بعض لوگ گھر سے بیٹھ کر ہی دفتر کا کام کرتے ہیں، جن میں فری لانسر، ویب ڈویلپر ، گرافکس و ویب ڈیزائنرز و دیگر شامل ہیں۔

گھر میں یکسوئی کے ساتھ دفتر کا کام کیسے کیا جائے؟

جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کے عادی نہیں اُن کے لیے کرونا لاک ڈاؤن کے بعد کی صورت حال کافی مشکل ثابت ہوسکتی ہے مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں وہ پانچ باتیں جن پر عمل کر کے آپ گھر بیٹھ کر بہتر طریقے سے دفتر کا کام کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے تو خود کو ذہنی طور پر تیار کریں کہ اب آپ کو گھر سے بیٹھ کر وہ سارا کام کرنا ہے جو دفتر میں کرتے تھے۔

1۔ صبح اٹھتے ہی غسل کریں اور سونے والے کپڑے تبدیل کر کے مناسب لباس زیب تن کریں۔ ایسا کرنے سے دماغ کو پیغام ملے گا کہ اب کام کرنے کا وقت شروع ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ٹویٹر کرونا وائرس سے خوف زدہ، تمام دفاتر بند، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

2۔ کام کے دوران استعمال ہونے والی ضروری اشیاء کا بندوبست کریں، جیسےدفتر میں اہتمام ہوتاہے۔ یہ بظاہر عام اور سادہ سی بات ہے مگر کام شروع کرنے سے پہلے یقین دہانی کرلیں کہ تمام متعلقہ چیزیں پاس ہی موجود ہیں کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا اور کسی چیز کی ضرورت پڑی تو آپ وہ لینے کے لیے جگہ سے اٹھیں گے اور پھر دھیان بٹ جائے گا۔

3۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ  بستر  یا آرام دے گدے پر بیٹھ کر کام نہیں ہوسکتا، اس کے لیے ایک علیحدہ جگہ مختص کریں جہاں خاموشی ہو، گھر والوں کا زیادہ آنا جانا نہ ہو، ایسا کرنے سے آپ کی توجہ کام پر ہی مرکوز رہے گی۔

4۔ کام کے دوران مثبت چیزوں کا سوچ کر اُس سے محظوظ ہوں، جیسے آپ کو دفتر کے لیے سفر کرنا پڑتا تھا اور اب نہیں کرنا پڑ رہا، نیند پوری ہورہی ہے اور گھر کے بنے ہوئے مزیدار کھانے مل رہے ہیں۔ آپ لطف اندوز ہوں گے تب ہی گھر بیٹھ کر کام کا مزہ آئے گا۔

5۔ کمیونیکیشن کے لیے ویڈیو کال کا استعمال کریں تاکہ اگر باس سے بات ہو تو آپ ہشاش بشاش نظر آئیں۔

ان باتوں پر عمل کر کے آپ گھر بیٹھے اپنے ادارے کو تقریباً وہ ہی نتائج دے سکتے ہیں جو آپ دفتر میں کرتے ہوئے دے رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں