جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

میرٹ پر کیسز بنانے والے افسران کو خصوصی انعام سے نوازا جائے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں میرٹ پر کیسز بنانے والے افسران کو خصوصی انعام سے نوازا جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ایف بی آر محصولات سے متعلق زیرالتوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محصولات سے متعلق تمام کیسز جلد نمٹانے کیلئے اقدامات کیے جائیں،میرٹ پر کیسز بنانے والے افسران کو انعام سے نوازا جائے، ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات کے کیسز میں ایف بی آر اچھی شہرت کے حامل وکلا کی خدمات لے، ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، وزیراعظم نے محصولات سے متعلق کیسز کا فرانزک آڈٹ کرانے کی ہدایت بھی کی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر ہائیکورٹ میں 586، سپریم کورٹ میں 637 کیسز نمٹائے گئے۔

حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مختلف عدالتوں و ٹریبونلز میں 4.7 ٹریلین کے 33522 کیسز زیرالتوا ہیں، بریفنگ میں وزیراقتصادی امور احد چیمہ، اٹارنی جنرل، چیئرمین ایف بی آر و دیگر حکام نے شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں