منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 66 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایک کلو گرام ایل پی جی کی قیمت 220 روپے 42 پیسے مقرر ہوگئی۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 19 روپے 62 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 2600 روپے 97 پیسے مقرر ہوگئی۔

واضح رہے کہ جون میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2581 روپے 35 پیسے کا تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں