اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے، اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات سات روپے پچاس پیسے فی لیٹر کی سفارش کی ہے، جس میں پیٹرول چھ روپے سولہ پیسے فی لیٹر، ہائی اوکٹین اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل چھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
مٹی کا تیل سات روپے سات پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔