اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

حکومت نے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے پیش نظر حکومت نے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

چھٹیوں سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں 22، 24 کو سرکاری تعطیل ہو گی۔

اسلام آباد میں سرکاری دفاتر اور ڈویژن میں تعطیل ہو گی جب کہ وفاقی دارالحکومت میں 23مارچ کو عام تعطیل ہو گی۔

دوسری جانب حکومت نے اوآئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کامعاملہ نمٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوآئی سی اجلاس سے پہلے ہی عدم اعتماد کا معاملہ نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ او آئی سی اجلاس کے وقت ملک سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں