اشتہار

فلسطین میں اسرائیلی فوج امریکا کی ایما پر جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہے: او آئی سی

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول: اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے فلسطین کی صورت حال سے متعلق غیر معمولی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج امریکا کی ایما پر جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق امریکا کی جانب سے یروشلم میں سفارت خانہ منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں، سفارت خانے کی منتقلی مسلم امہ کے خلاف اشتعال انگیزی اور دشمنی ہے، یہ منتقلی مجرمانہ اقدام اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے فلسطینی ریاست کے دار الحکومت کی قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی، غزہ میں غیر مسلح فلسطینیوں کے احتجاج پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی افواج کی فلسطینیوں پر بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا غزہ میں قتل وغارت کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ


اعلامیے میں کہنا تھا کہ اسرائیل نے جرائم سفارت خانہ منتقلی کے غیر قانونی پس منظر میں کیے، سانحہ غزہ کی تحقیقات کے لیے عالمی ماہرین کی آزاد کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہیں، سلامتی کونسل، سیکریٹری جنرل اور دیگر اتھارٹیز کمیٹی تشکیل دیں۔

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی بربریت پر حقائق عالمی برادری کے سامنے لائے، اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا قانونی کردار ادا کرے اور عالمی برادری، سلامتی کونسل فلسطینیوں کے حقوق کے لیے ذمہ داریاں پوری کرے، مسلم امہ فلسطین اور اس کے عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔


استنبول : فلسطین کی تازہ صورتحال پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس


او آئی سی کے اعلامیے میں مزید کہنا تھا کہ بیت المقدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدام کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، فلسطین کے معاملے کو تمام فورمز کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے اور سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی، انسانی حقوق کونسل تمام ممالک کو مدعو کریں، علاوہ ازیں ترک صدر کا امہ کے لیے انتہائی اہم معاملے پر اجلاس بلانے کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں