جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

خام تیل کی قیمت 39ڈالر60سینٹس فی بیرل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ جاری ہے اور یہ چالیس ڈالرفی بیرل سے بھی کم قیمت میں دستیاب ہے، معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے.

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بلا آخر چالیس ڈالر فی بیرل ہوگئی، ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمت انتالیس ڈالر ساٹھ سینٹس فی بیرل ہوگئی، جون دوہزار چودہ سے اب تک خام تیل کی قیمت میں ساٹھ فیصد کی کمی ہوچکی ہے۔

اوپیک ممالک کے درمیان خام تیل پیداوار میں کمی کیلئے اتفاق نہ ہوسکا، اوپیک ممالک کے اجلاس میں مارکیٹ شیئر برقرار رکھنے کیلئے پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کے باعث صرف جمعے کو خام تیل کی قیمت میں تین فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹس میں ضرورت سے زیادہ خام تیل موجود ہے، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوںمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں