منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

سنگا پور : اوپیک اور روس کا خام تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلہ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد نمایاں کمی دیکھی گئی، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل جولائی کے سودوں کی قیمت میں میں ساڑھے چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

امریکی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 23 سینٹس کی کمی کے بعد 67 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل میں کی قیمت 2 ڈالر60سینٹس کی کمی 76 ڈالر19 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

انڈسٹری ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ اوپیک اور روس کی جانب سے پیداوار میں اضافے کا فیصلہ ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایشیائی منڈیوں میں نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی، یہ قیمت سال2014 سے اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمت جلد اسی ڈالر فی بیرل ہوجائے گی، خام تیل کی طلب میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے، رواں سال صرف ایشیا کی تیل درآمدات کا حجم دس کھرب ڈالر ہوجائے گا، قیمتوں میں اضافہ تیل درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی بڑھنے کا باعث بنے گی۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں امریکہ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں