تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی

واشنگٹن: عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 ڈالر فی بیرل تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت میں 9 اعشاریہ 30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،تیل کی قیمت 10.77 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 102.73  ڈالر پر آگئی ہے۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 9.30 ڈالر یعنی 8.6 فیصد کم ہوکر 99.13  ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ ناروے میں تیل اور گیس کے شعبہ سے وابستہ ورکرز کی ہڑتال کو بھی قرار دیا جارہا ہے، جس کے سبب تیل کی پیداوار میں 89 ہزار بیرل کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی 1 اعشاریہ 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -