اشتہار

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم سپلائی میں شیئر کا مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کیلئے حکومت سے شیئر مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کیلئے حکومت سے شئیر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مطالبے پر پیٹرولیم ڈویژن میں اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری پالیسی پیٹرولیم ڈویژن کریں گے، اجلاس میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا۔

- Advertisement -

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اوگرا کے احکامات پر آئل ٹینکرز کو مقررہ معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، وائٹ آئل پائپ لائن کی سپلائی سے آئل ٹینکرز مالکان کی سرمایہ کاری پر اثرات مرتب ہوں گے اس لیے حکومت تیل کی ترسیل میں ہمارا حصہ مقرر کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں