تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پرانی اے ٹی ایم مشین نے نوجوانوں کو راتوں رات امیر کردیا

پُرانی اے ٹی ایم مشین خریدنے والے لڑکے دیکھتے ہی دیکھتے لکھ پتی بن گئے، واقعے کی تفصیلات جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ایک شخص سے پُرانی اے ٹی ایم مشین خریدی جس کے اندر سے ساڑھے تین لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

امریکی نوجوانوں نے اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر بھی شیئر کی۔

ایک نوجوان کو ویڈیو میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ اے ٹی ایم مشین اس کی (سابق مالک) تھی، جس نے چابیاں کھوجانے پر ہمیں 300 ڈالر کے عوض بیچ دی۔

سابق مالک نے ہم سے کہا کہ اس کی چابیاں کھو گئی ہیں اگر تم لوگ اسے خریدنا چاہو تو اس اے ٹی ایم مشین میں جو بھی رقم موجود ہوئی وہ تم رکھ لینا۔

اب ہم اس اے ٹی ایم مشین کو ہتھوڑے اور ڈرل مشین کی مدد سے کھولنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے اندر سے 2000 ڈالر نکلے ہیں۔

Comments

- Advertisement -