تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کسمپرسی میں زندگی گزارنے والے اولمپیئن محمد عاشق انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے اولمپک سائیکلسٹ محمد عاشق مختصر علالت کے بعد لاہور کے مقامی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے رکشہ چلا کر زندگی گزارنے پر مجبور تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اولمپک سائیکلسٹ محمد عاشق 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ محمد عاشق نے 1960 اور 1964 کے اولمپک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

ارباب اختیار کی بے حسی کے باعث محمد عاشق کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے اور زندگی گزارنے کے لیے رکشہ چلانے پر مجبور تھے۔

محمد عاشق نے اپنے رکشے پر اولمپک میں حصہ لینے والی تصویر بھی آویزاں کر رکھی تھی مگر ان کی زندگی میں کسی حکومتی شخص یا ادارے نے ان کی مدد نہیں کی اور وہ قومی ہیرو ہونے کے باوجود قابل رحم زندگی گزر رہے تھے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں انہوں نے ایک اخبار کو بتایا تھا کہ وہ کسی پر بوجھ نہیں بننا چاہتے، اپنے بچوں پر بھی نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے رکشہ چلاتے ہیں۔

انہیں اس بات کا بھی افسوس تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال پاکستان کی نمائندگی میں صرف کیے لیکن اب انہیں کوئی پہچانتا بھی نہیں۔

محمد عاشق کے داماد کے مطابق انہیں پتے میں پتھری تھی جس کا آپریشن کیا گیا، آپریشن کے بعد وہ روبصحت ہورہے تھے کہ یکایک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور تھوڑی دیر بعد وہ انتقال کر گئے۔

داماد کے مطابق محمد عاشق کا انتقال گزشتہ ہفتے کی رات میں ہوا تھا جس کے بعد انہیں اگلے دن اتوار کو سپرد خاک کردیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -