تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عمان کا بحری، بری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان

سلطنت عمان نے یکم ستمبر سے بحری، بری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

خلیجی میڈیا کے مطابق یہ اعلان متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر سیف الابری کی جانب سے سپریم ‏کمیٹی کی جانب سے منعقد کی گئی پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہ آئندہ ماہ یکم ستمبر سے ملک کی بحری، بری اور فضائی سرحدوں کو سپریم کمیٹی ‏کی عائد کردہ شرائط کے مطابق کھول دیا جائے گا۔

ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ یکم مئی سے تمام سرکاری اداروں اور دفاتر میں 100 فیصد حاضری کے ساتھ ‏امور انجام دیے جائیں گے البتہ سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کو جائزے کے بعد کھولنے کی اجازت ‏دی جائے گی۔

عمان نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کو مملکت آمد کی اجازت دی ہے۔ عمان کی ‏سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام عمانی ‏شہری اور وہاں کا ویزا رکھنے والے مسافر اومان آسکتے ہیں۔

عمان آنے والے مسافروں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا، عمان جانے سے 96 گھنٹے ‏قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹس کے مسافروں پر 96 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہوگا جبکہ ‏منفی کورونا رپورٹ والے مسافروں کو قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔

عمان پہنچنےوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آرٹیسٹ ہوں گے، مثبت رپورٹ آنے ‏پرمسافروں کو 10 دن قرنطینہ سینٹرمیں رہنا ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمان آنے سے پہلے مسافروں، سفارت کاروں کو آن لائن تفصیلات دینا ‏ہوں گی، 18 سال یا کم عمر مسافر کورونا ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

عمان ایوی ایشن حکام کے مطابق مریضوں کو کورونا ویکسین سے استثنیٰ ہوگا جبکہ نیا حکم نامہ ‏یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -