تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا وائرس کے انسداد کیلئے عمان نے سخت قدم اٹھالیا

مسقط : عمان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے آج سے تمام تعلیمی ادارے اور کھیل کی سرگرمیاں معطل کردیں، حکومت نے عدالتی کارروائیاں محدود کرنے اور نئے سیاحتی ویزے بھی جاری نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمان کی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے سخت اقدامات کا مقصد وبائی صورت اختیار کرنے والے ہلاکت خیز وائرس کو ریاست میں پھیلنے سے روکنا ہے، یہ اقدامات اور احتیاطی فیصلے کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے تشکیل دی گئی نئی کمیٹی کی سفارشات پر اٹھائے گئے ہیں۔

عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلے آئندہ تیس روز تک نافذ العمل رہیں گے۔

انسداد کرونا وائرس سپریم کمیٹی عمان کے سلطان ھیثم بن طارق کی ہدایت پر وزیر داخلہ حمود بن فیصل البوسیدی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی۔

ہلاکت خیز کوویڈ 19 وائرس سے متعلق تشکیل دی گئی سپریم کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامی صورتحال کے علاوہ بیرون ملک سفر سے گریز کیا جائے جبکہ عبادت گاہوں، سنیما ہالوں میں حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور کوشش کی جائے اجتماعات منعقد نہ کیے جائیں حتیٰ کہ خاندانی تقریبات بھی منعقد کرنے سے پرہیز کیا جائے۔

سپریم کمیٹی نے طلبہ اور والدین سے گزارش کی ہے آئندہ 30 روز تک تمام لوگ اپنے گھروں میں رہیں اور ہنگامی صورت حال کے سوا باہر نہ نکلیں۔

یہ بھی پڑیھں : کرونا وائرس: عمان حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے عمان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر شیشہ پینے پر پابندی عائد کرکے خلاف ورزی کرنے والے ریستورانوں اور قہوہ خانوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -