اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے ، عمر ایوب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اس چوں چوں کے مربے میں کوئی صلاحیت نہیں، بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار عمر ایوب پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

اس موقع پر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اتحاد ہے ، تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات ہورہےہیں ،تمام معاملات جلد ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج ہم اس اجلاس میں آواز اٹھائیں گے، ہماری ترجیح ہوگی ہمارے جو لیڈرز جیل میں ہیں ان کو یہاں پر لائیں گے۔

تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بطور وزیراعظم لائیں گے اور پہلی فرصت میں تمام رہنماؤں کو رہا کریں گے۔

پی ڈی ایم حکومت پہلے بھی ناکام رہی، اس چوں چوں کے مربے میں بھی صلاحیت نہیں، ایک ہی پارٹی معاشی اصلاحات لاسکتی ہے وہ پی ٹی آئی ہے۔

انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کسی چیز میں رکاوٹ بننا نہیں چاہتے۔۔ پی ڈی ایم کی پہلی حکومت بھی ناکام رہی، اس چوں چوں کے مربے میں بھی کوئی صلاحیت نہیں۔

آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار چاہتے ہیں آئی ایم ایف سے لیا گیا قرضہ صحیح کاموں میں استعمال ہو۔

اپوزیشن لیڈر سے متعلق سوال پر عمر ایوب نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں