تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت میں ظلم کی انتہا ہوگئی (کمزور دل حضرات ویڈیو نہ دیکھیں)

دہلی: بھارت میں معمولی تلخ کلامی پر درندہ صفت شخص نے تیز دھار آلے سے خاتون کی گردن کاٹ دی جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیش آیا جہاں بے رحم شہری نے سڑک پر دکان کے باہر عورت کا گلا کاٹ دیا، بعد ازاں اطراف میں موجود لوگوں نے مبینہ قاتل کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوارکا نامی علاقے میں خاتون کو موت کے گھاٹ اتارا، ابتدائی تفتیش کے دوران پتا چلا کہ معمولی جھگڑے پر مذکورہ شخص طیش میں آگیا تھا جس کے باعث اس نے خاتون کا قتل کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان کے باہر کھڑی خاتون ڈنڈے سے اپنی حفاظت کررہی ہے ایسے میں سفاک شہری نے اپنا بیگ زمین پر رکھا جس میں سے تیز دھار آلہ نکال کر اچانک حملہ کردیا۔

خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔ ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تو لوگوں نے دھر لیا اور خوب تشدد کیا۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حملے کے وقت قاتل نشے کی حالت میں تھا، تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -