تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، ٹرمپ کے بیان پر شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان امریکا کو ہمیشہ دھوکا دیتا آیا ہے، پاکستان نے امداد کے بدلے امریکا کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

دفتر خارجہ نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا اور وضاحت طلب کی۔

ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا: امریکی صدر کی ہرزہ سرائی

اس سے قبل وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات کے بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈؤنلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی تھی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے پندرہ سالہ ناکامیوں‌ کا حساب لیں، امریکا افغانستان میں‌ پھنس گیا ہے، جس کا غصہ ہم پر نکالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹرمپ اپنے لوگوں سے 15 سالہ ناکامیوں کا حساب لیں: خواجہ آصف

یاد رہے کہ ترجمان پاک فوج کی جانب سے پہلے ہی ’’ڈومور‘‘ کا دوٹوک جواب ’’نومور‘‘ کی صورت دیا جاچکا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس

واضح رہے کہ  وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کی صبح طلب کر لیا ہے۔ امریکی دھمکی کے بعد یہ اجلاس خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر داخلہ، وزیر دفاع شریک ہوں گے، اجلاس میں ملکی وعلاقائی سیکیورٹی صورت حال پربھی غورہوگا اور قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں امریکی صدرکےبیان پرغور کیا جائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -