تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کس بنیاد پر ملتوی ہوسکتے ہیں؟

پنجاب اور کے پی میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد وہاں عام انتخابات ہونے ہیں تاہم اس کے انعقاد میں تیکنیکی مسئلہ ہے اور اسی بنیاد پر یہ الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا صوبوں میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے باوجود وہاں مقررہ 90 روز کے اندر عام انتخابات کے انعقاد میں تیکنیکی مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ مردم شماری ہے۔ 90 روز سے کم مدت میں نئی مردم شماری ممکن نہیں جس کی وجہ سے ان صوبوں میں پرانی مردم شماری پر الیکشن کرانا پڑیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان، سندھ ، قومی اسمبلیوں کے انتخابات سے قبل بھی مردم شماری ہونی ہے۔ پی ٹی آئی کے سوا تمام جماعتیں نئی مردم شماری کے بعد ہی عام انتخابات چاہتی ہیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو الیکشن نتائج کے بعد کئی اعتراضات سامنے آئیں گے۔

حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بعد اس کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں بھی ہونی ہیں۔ نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دور ہونے کے بعد ہی عام انتخابات ممکن ہے۔

حکومت کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے عام انتخابات کا التوا بھی اسی بنیاد پر ہونے کا قومی امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -