20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کس دن ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

عید چھوٹی ہو یا بڑی سب کو اس کا انتظار رہتا ہے عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی ہے۔

ذیقعد کا مہینہ اختتام کی جانب گامزن ہے اور اگلا ماہ ذوالحج کا ہے جس میں جہاں حج جیسا فریضہ ادا کیا جاتا ہے وہیں دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحیٰ جس کو عرف عام میں بقرعید کہا جاتا ہے وہ مناتے ہیں اور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔

عید کا تہوار کیونکہ سال میں ایک بار ہی آتا ہے اس لیے عید چھوٹی ہو یا بڑی سب کو اس کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ عالمی فلکیاتی ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی ہے۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی فلکیاتی ادارے نے ذی الحج 1444 ہجری کے چاند سے متعلق تحقیقات کرنے کے بعد اس سے متعلق تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔

عالمی فلکیاتی مرکز کے مطابق متعدد اسلامی ممالک میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان میں 18 جون کو 28 ذی القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذی القعد کو ہوگا۔

پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہو، اس طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

عالمی فلکیاتی مرکز کی جانب سے عالم اسلام کے بعض عرب اور مسلم شہروں میں چاند کی صورتحال بیان کی ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش پر چھ گھنٹے اور پانچ منٹ ہوچکے ہوں گے۔ ابوظبی میں سورج غروب ہونے کے 29 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر بارہ گھنٹے اور چار منٹ ہوچکی ہوگی۔ عمان اور القدس میں چاند سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد نظروں سے اوجھل ہوگا اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہوچکی ہوگی۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق دیگر اسلامی ممالک جہاں 18 جون بروز اتوار کو 29 ذی القعد ہے، وہاں اتوار کے روز عیدالاضحٰی کا چاند نظر آنا بہت مشکل ہے۔ مشرقی ممالک میں 18 جون کو چاند نظر آنا تقریباً ناممکن ہے اس لیے ان ممالک میں عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں