کراچی : قاتل ٹینکر نے ایک اور گھر اجاڑ دیا، نارتھ ناظم آباد شارع نورجہاں میں تیزرفتار ٹینکر بینک کے اندر جا گھسا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق 5 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی سے اترتے ہوئے 3ہزار گیلن پانی سے بھرا واٹر ٹینکر کئی گاڑیوں کو روندا ہوا نجی بینک میں جاگھسا، خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ایس پی ٹریفک سینٹرل اعجازالدین کے مطابق حادثہ مطابق حادثہ مبینہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے فورا بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں دو کاریں مکمل طور پرتباہ ہوگئی جبکہ پارکنگ میں کھڑی متعدد موٹرسائیکلیں بھی کچلی گئی۔
پولیس کی جانب سے ٹینکر کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کے لیئے کٹی پہاڑی پروجیکٹ کو محفوظ بنانے کے ساتھ ڈھلان پر اسپیڈ بریکرز بنانے کی ضرورت ہے۔