تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات، ایک پاکستانی سمیت 2 افراد ہلاک

اوٹاوا : کینیڈا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پاکستانی کینیڈین اور ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہروں مِسّی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ، جس میں میں ایک پاکستانی کینیڈین اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میسی ساگا میں ٹورنٹو کے پولیس افسر کو قریب سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ ملٹن میں پاکستانی شہری شکیل کے جاں بحق ہونے کی ا طلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے پاکستانی کینیڈین کا نام محمد شکیل تھا، وہ ملٹن میں ایک آٹو ورکشاپ کے مالک تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی ہے، جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

اونٹاریو کے وزیر اعظم ڈوگ فورڈ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ میں آج پیش آنے والے اس حماقت خیز تشدد اور ٹورنٹو کے ایک پولیس افسر کی ہلاکت کے واقعے سے ہل کر رہ گیا ہوں۔”

پولیس نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مسی ساوگا میں بھی فائرنگ ہوئی، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ تاہم انہوں نے کسی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فوراً الرٹ جاری کیا، جس کے بعد حملہ آور کو ایک چرائی گئی گاڑی میں انٹاریو کی جانب فرار ہوتے ہوئے راستے میں ہی گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -