تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اس شخص‌ نے تو دنیا کو حیران کردیا

اوٹاوا: کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے ایک منٹ میں دانتوں سے سب سے زیادہ کین کھولنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اونٹاریو کے رہائشی چکی میڈی نامی شہری نے ایک منٹ میں 24 کین دانتوں کی مدد سے کھول کر عالمی اعزاز نے اپنے نام کیا۔

عالمی اندراج کا ریکارڈ کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق میڈی نے ماضی کے تمام ریکارڈ برابر کر کے اپنا نام درج کرایا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایک منٹ میں گیارہ کین کھولنے کا ریکارڈ ریان اسٹاک نامی شخص کے پاس تھا۔

میڈی نے بتایا کہ وہ مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ہیں اور 16 سال کی عمر سے دانتوں سے کین کھولنے کی مشق کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دانتوں سے بوتل کھولنے کی وجہ سے مجھے رشتے دار اور دوست دعوتوں میں ضرور مدعو کرتے ہیں اور مجھے کین دے کر ایک نہ ایک تو ضرور کھلواتا ہے۔

میڈی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے اس بات کا عزم کیا تھا کہ دانتوں سے کین کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کروں گا، جس میں اب میں کامیاب ہوگیا ہوں اور جلد اپنا ریکارڈ خود توڑوں گا۔

میڈی کا کہنا تھا کہ وہ ایک تکنیک سے کین کھولتے ہیں، جس سے اُن کا منہ اور دانت دونوں ہی المونیم دھات سے محفوظ رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -