10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مزید گرگیا، انٹربینک میں معمولی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی سامنے آرہی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر نے روپے پیچھے چھوڑا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 21پیسے مہنگا ہوکر 287.18 پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر 287.50 روپے پرفروخت کیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر بے قدر اور پاکستانی روپیہ تگڑا ہونے لگا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 3 روپے کی کمی ہوگئی۔

- Advertisement -

ڈیلرز کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری آگئی۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر4 روپے مزید سستا ہوکر 294 روپے پر بند ہوا، واضح رہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں دو روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 11 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 6 روپے کمی سے 315 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 7روپے کمی سے 366روپے اور اماراتی درہم ایک روپے 30 پیسے کمی سے 81.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں