The news is by your side.

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا، سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے مزید دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن وترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لئے پُر عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ضلع باجوڑ میں فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

دو روز قبل بھی خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا تھا فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

اس سے قبل 8 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں آپریشن کیا تھا جس میں فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا تھا۔ آپریشن میں 28 سالہ سپاہی سلیم خان شہید بھی ہوا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں