راولپنڈی: آپریشن خیبر 4 کامیابی سے جاری ہے پاک فوج نے 12 ہزار فٹ کی بلند چوٹی کا کنٹرول سنبھال کر چیک پوسٹ قائم کرلی، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انشااللہ پاکستان کا چپہ چپہ پر امن ہوگا اور پرعزم پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکے گا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے خیبرایجنسی کے مشکل ترین علاقے کی سب سے بلند پہاڑی چوٹی کو دہشت گردوں سے خالی کروالیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرایجنسی کی بلند ترین چوٹی برخ محمد کنڈاؤ کو دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑوانے کے آپریشن کیا گیا جس میں پاک فوج کے جوانوں اور ایس ایس جی کمانڈوز نے حصہ لیا۔
پاک افغان سرحد سے متصل یہ چوٹی گھنے جنگلات سے گھری ہوئی ہے اور اب یہاں پاک فوج نے اپنی چیک پوسٹ قائم کرلی جس کی مدد سے دشمن سرحد کی دوسری طرف بھی دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے گی۔
Phase-1 Kyb4 completed.After Brekh Top, valley being cleared.Every inch of Pakistan will be peaceful IA, no one can beat resilient Pakistan. pic.twitter.com/rjEK0ZasmF
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 22, 2017
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن خیبر 4 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ بریخ چوٹی کو دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑوانے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں وٹی برخ محمد کنڈاؤ پر کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Op Khy4. Highest & craggiest mountain top Brekh Muhammad Kandao in Rajgal near Pak-Afg bdr cleared, post estb. No place for any terrorist. pic.twitter.com/X4jvHOF0W9
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 22, 2017