ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ملک بھر میں آپریشن رد الفساد میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، جلال پوربھٹیاں میں اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، اسلحہ گاڑی میں چھپا کر اسمگل کیا جارہا تھا ، پولیس نے ملزم کلیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اٹک میں رینجرز اور سیکیورٹی اداروں نے چار افغانوں سمیت چودہ ملزمان کو دھر لیا، ملزمان کے قبضے سے پانچ پستول، دو کلاشنکوف، تین رائفلیں، گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی، ڈی جی خان میں رینجرز اور پولیس نے بلاک بی میں کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : آپریشن ردالفساد جاری : بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، متعدد گرفتار


نارووال میں سرچ آپریشن میں تین مشتبہ افراد پکڑے گئے ، ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، لیاقت پور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو مالک مکان کے خلاف پرچے کٹ گئے۔

خیبر پختون خوا نوشہرہ جلوزئی کے علاقے میں پولیس آپریشن کے دوران جرمن نیشلٹی ہولڈر انور زیب کو بازیاب کرالیا گیا، جسے تین روز قبل تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں