23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

آپریشن خیبر فور، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آپریشن خیبرفور کے دوران وادی راجگال میں 2 ٹھکانوں کو تباہ جب کہ افغانستان سے پاکستان آنے والے دو اہم دروں کو محفوظ بنا کر پاک فوج کی عملداری قائم کردی۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپن کئی چوٹی، درہ سپرائی پاس اورستارکلے کومحفوظ بنالیاگیا ہے جب کہ وادی راجگال ویلی میں دہشت گردوں کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کرکے افغانستان سے پاکستان داخل ہونیوالے دو دروں پر پاک فوج کی عمل داری قائم کردی۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین کے مطابق وادی راجگال میں آرٹلری سے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کونشانہ بنایاجارہاہے اور اب تک دہشت گردوں کی دو کمین گاہیں بھی کلیئرکروالی گئی ہیں دوسری جانب آرمی ایوی ایشن سے نقصان اٹھانے کے بعد دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔

- Advertisement -

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جب کہ وادی راجگال میں امن دشمنوں کا قلع قنع کرنے کے لیے پاک فوج کے آپریشن خیبر فور جاری ہے جسے مسلسل تیسرے روز بڑی کامیابی مل گئی ہے اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں