تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

کراچی میں دو مخالف گروہوں کی ایک دوسرے پر دوبدو فائرنگ کی فوٹیجز

کراچی: سہراب گوٹھ کے علاقے قیوم آباد میں مخالف گروہوں کے درمیان جھگڑا ہونے کے بعد انھوں نے ایک دوسرے پر دو بدو گولیاں چلائیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں قیوم آباد پر دو مخالف گروہوں کے درمیان ایک دوسرے پر خوف ناک فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہیں۔

فوٹیجز میں مخالفین کو ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، گولیاں آس پاس زمین اور دیواروں پر لگیں اور گروہ کے افراد بال بال بچے۔

پولیس حکام نے اس واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا، جس میں دو گروپس میں فائرنگ ہوئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے علاقے سے کچھ افراد آئے اور انھوں نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔

فائرنگ کا تبادلہ دونوں جانب سے کیا گیا، جیسا کہ فوٹیجز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس واقعے سے متعلق کسی شخص نے قانونی کارروائی کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا، تاہم پولیس نے دونوں پارٹیوں کی معلومات حاصل کر لی ہیں۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Comments