ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

پی اے سی کی چیئرمین شپ نہ ملنے پرسندھ میں اپوزیشن کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے قائمہ کمیٹی کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا.

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں ایم کیو ایم ،تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں نے قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ حکومت کو کرپٹ حکومت قرار دے دیا.

اپوزیشن نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ ملنے کی صورت میں کمیٹیوں کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اسمبلی کی کاروائی کا بھی بائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جمہوریت کے اندر جدوجہد لازمی ہے، ظلم کی روایت کے خلاف اپوزیشن ہمیشہ ساتھ کھڑی ہوگی.

مزید پڑھیں: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں ملی تو کسی کمیٹی میں نہیں جائیں گے: فردوس شمیم

انھوں نے پیپلزپارٹی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام آباد میں کیس جانے پر ڈر رہے ہیں، پیر کانپ رہے ہیں، ڈر ہے کہ کہیں جیل نہ ہوجائے.

ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید نے کہا کہ سندھ حکومت کے افسران پر کرپشن کے جو کیس بنے ہیں، ان کی مثال نہیں ملتی، اسمبلی میں دیکھا جاتا ہے کہ جہاں عوام کا پیسہ غلط استعمال ہورہا ہے، اس کی نشان دہی کی جائے، مگر پیپلز پارٹی کے کرپٹ حکمران نہیں چاہتے کہ چیک اینڈ بیلنس ہو.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں