تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چھٹی لے لی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی جانب سے چھٹی کی درخواست بھیجی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے چھٹی کی درخواست ایوان میں پیش کی جو منظور کر لی گئی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گزشتہ سال سے لندن میں اپنے بڑے بھائی نوازشریف کے علاج کی غرض سے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘شہباز شریف مارچ کے آخر تک وطن واپس آجائیں گے’

ایوان سے مسلسل غیر حاضری پر حکومتی ارکان نے شہباز شریف کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا تو (ن) لیگی رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر کی واپسی کے امکانات متعدد بار قوم کے سامنے رکھے۔

رکن قومی اسمبلی و صدر مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ شہباز شریف مارچ میں واپس آ جائیں گے تاہم ان کے اندازوں کے برعکس اپوزیشن لیڈر نے چھٹی کی درخواست دے دی۔

اسے بھی پڑھیں: نواز شریف واپس نہیں آتے تو شہباز شریف کیخلاف کارروائی کی جائے

علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف کی واپسی سےمتعلق ن لیگ وضاحت دے، بتایا جائے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کب واپس آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -