ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی، اب 4سال انتظارکرے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام نےاپوزیشن کےاحتجاج کومستردکردیا ہے، اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی، اب 4 سال انتظارکرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی اورپارٹی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں معاشی ٹیم نے معیشت میں حاصل کامیابیوں پربریفنگ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پرترجمانوں کوبریف کیا جب کہ وزیراعظم نے فارن فنڈنگ کیس پرحقائق عوام کےسامنےلانےکی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن فنڈنگ کیس سےمتعلق عوام کوگمراہ کررہی ہے، ہم نےپارٹی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں سب تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نےمنی لانڈرنگ سےپیسہ بنایا جب کہ تحریک انصاف کادامن صاف ہے۔

[bs-quote quote=”اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نےمنی لانڈرنگ سےپیسہ بنایا جب کہ تحریک انصاف کادامن صاف ہے, وزیراعظم” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

اپوزیشن کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خفگی مٹانے کیلئے اے پی سی اور احتجاج کررہی ہے، عوام نے اپوزیشن کے احتجاج کو مستردکردیا، اپوزیشن عوامی حمایت کھو چکی ہے اب 4 سال انتظارکرے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کو عوام کے سامنے تمام حقائق رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کل اسد عمر اور فرخ حبیب پریس کانفرنس کریں گے اور فارن فنڈنگ کیس کےقانونی پہلوؤں سےعوام کوآگاہ کیاجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں