تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اپوزیشن نے 70 سوالات پر مشتمل سوالنامہ تیارکرلیا

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے خورشید شاہ کے زیرِ صدارت اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف 70 سوالات پر مشتمل سوال نامہ تیار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن نے خورشید شاہ کے زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پاناما پیپرز کےمعاملے پر 13 صفحات پر مشتل سوال نامہ مرتب کیا ہے۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، شیریں مزاری ، اعجاز جاکھرانی، حفظ طارق اللہ اور دیگر شریک تھے۔ متحدہ قومی موومنٹ اور مسلم لیگ ق کے رہنما اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے نام 70 سوالات پر مشتمل سوال نامہ مرتب کیا گیا ہے جس میں پہلا سوال پشاور کے حوالہ ڈیلر کے ذریعے پیسہ لندن بھجوانے سے متعلق ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اس سوال نامے کے ساتھ شواہد بھی منسلک کیے گئے ہیں اور یہ سوال نامہ دوبارہ وزیر اعظم کو ارسال کیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ وزیراعظم سے دوبارہ ایوان میں آنے کا مطالبہ کیاجائے گا اور جب تک وہ نہیں آئیں گے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کے خطاب کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے انتہائی مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ وزیر اعظم نے سات سوالوں کے جواب دینے کے بجائے دبئی اور جدہ کے لیکس بھی بتا دیئے اب سات نہیں 70 سوال ہوں گے ۔

ہمارا دامن صاف ہے، احتساب کیلئے تیار ہیں

وزیراعظم نے خطاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ میں ایوان میں وضاحت دوں لیکن یہ معاملہ اب یوں ختم نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اسے ایسا ہونا چاہیے، بات نکل ہی گئی ہے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ضرور ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دل میں پارلیمنٹ کی بہت عزت ہے، یہ ایوان قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی علامت ہے۔

Comments

- Advertisement -